ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ سے پھر چہ مگوئیاں شروع

ثانیہ مرزا نے اپنی اور بیٹے کی تصویریں تو پوسٹ کی ہیں لیکن شعیب ملک کی نہیں
<p>Instagram</p>

Instagram

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پر پوسٹ کے ساتھ لکھے ہیش ٹیگ نے ان کی شعیب ملک سے علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، ان کا ایک بیٹا ازہان بھی ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے دونوں ایک خوش باش اور کامیاب جوڑے کی صورت میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نظر آرہے تھے، لیکن نومبر 2022 میں دونوں کے رشتے میں تناؤ اور علیحدگی کی باتیں باہر آئیں۔

ثانیہ، شعیب کے بیچ سب ٹھیک ہے؟

بھارتی میڈیا نے تو دونوں کے دمریان طلاق کی رسمی کارروائی کا بھی دعویٰ کردیا لیکن اس حوالے سے دونوں نے زیادہ بات نہیں کی۔

دونوں کے درمیان علیحدگی کی باتوں کو تقویت ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹس سے بھی ملتی ہے۔

شعیب کی ثانیہ کے بغیر بیٹے کے ساتھ لانگ ڈرائیو

گزشتہ 2 ماہ کے دوران ثانیہ مرزا قطر میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ اور دبئی میں اپنی ٹینس اکیڈمی کے تصاویر شیئر کرتی رہیں ۔

دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اپنے بیٹے کے ساتھ سیر سپاٹوں کی ویڈیو شیئر کی۔

طلاق کی خبروں پر شعیب ملک کا ردعمل

2022 کے اختتام پر ثانیہ مرزا نے ایک سال کے دوران لی گئی سیلفیوں کو دوبارہ شیئر کیا اور نئے سال کی مبارک باد دی۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرے پاس 2022 کے حوالے سے کوئی بڑا عنوان تو نہیں مگر 2022 کی کچھ اچھی سی سیلفیاں میرے پاس موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حسب روایت ہیش ٹیگ استعمال کئے۔

سابق ٹینس اسٹار نے ایک ہیش ٹیگ یو کانٹ ہینڈل دی ٹروتھ (#youcanthandlethetruth) استعمال کیا، جس کا آسان اردو میں ترجمہ ’’آپ سچ کا سامنا نہیں کرسکتے‘‘ ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس ہیش ٹیگ کی بنیاد پر شعیب ملک اور چانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کے ھوالے سے چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔

sania mirza

shoaib malik

SANIA SHOAIB

Tabool ads will show in this div