ٹیکس وصولیوں میں اضافہ، جولائی تا دسمبر 3428 ارب روپے جمع

گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی نسبت 17 فیصد اضافہ

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 3428 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سالانہ ٹیکس آمدن کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت 23-2022ء میں ٹیکس آمدن میں 17 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا دسمبر 2022ء مجموعی طور پر 3 ہزار 428 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 2929 ارب روپے تھا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022ء میں 740 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جبکہ دسمبر 2021ء میں 599 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں 176 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 149 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ ادا کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کی نسبت ٹیکس وصولی میں 24 فیصد بہتری آئی، دسمبر میں ڈائریکٹ ٹیکس محاصل میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

fbr

tax revenue

Tabool ads will show in this div