پاکستانی یوٹیوبر نے 10 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ ڈائمنڈ بٹن حاصل کرلیا
سلمان نعمان ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر کافی مشہور ہیں
کراچی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار سلمان نعمان نے یوٹیوب پر 10 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ ڈائمنڈ بٹن حاصل کرلیا۔
کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں یوٹیوب (گوگل) کی جانب سے سلمان نعمان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں 10 ملین (ایک کروڑ) سبسکرائبرز ہونے پر ڈائمنڈ بٹن سے نوازا گیا۔
سلمان نعمان مشہور ٹک ٹاکر ہیں،ان کے ٹک ٹاک پر 2.8 ملین فالوورز اور 66.8 ملین لائیکس ہیں۔
سلمان نعمان ٹک ٹاک اور یوٹیوب شارٹس پر مختلف موضوعات پر ویڈیوز بناتے ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
Youtuber
TikToker
Salman Noman
DIAMOND BUTTON
M Ismail farooqi
Jan 01, 2023 07:27pm
Kamalll