رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر میں شامل

النصر کلب اور رونالڈو کے درمیان معاہدے کی سالانہ مالیت 20 کروڑ ڈالر کے قریب بتائی جارہی ہے۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں رونالڈو ٹیم کی جرسی پکڑے ہوئے ہیں۔

النصر نے رونالڈو کی تصویر کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ ایک نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو ناصرف ہمارے کلب بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں، لڑکے اور لڑکیوں کو بھی مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔

معاہدے کے مطابق 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جون 2025 تک النصر کلب کی جانب سے میدان میں اتریں گے جب کہ دہائی کے آخر تک کلب کے برانڈ امبیسیڈر کے فرائض سر انجام ساتھ کھیلنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

النصر کلب اور رونالڈو کے درمیان معاہدے کی سالانہ مالیت 20 کروڑ ڈالر کے قریب بتائی جارہی ہے۔

رونالڈو نے 2009 سے 2018 تک ریئل میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے کلب کو 2 لا لیگا ٹائٹلز، 2 ہسپانوی کپ، 4 چیمپئنز لیگ ٹائٹل، اور تین کلب ورلڈ کپ جتوائے ہیں۔

فٹبال

Cristiano Ronaldo

cr07

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div