سلمان کی سابق گرل فرینڈ سے پھر قُربتیں، بیچ میں آنے پر باڈی گارڈ کو سب سے سامنے ڈانٹ دیا
سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی سابق گرل فرینڈ کی گاڑی کا دروازہ کھولنے میں جلدی دکھانے پر اپنے برسوں پرانے باڈی گارڈ کو سب سے سامنے ڈانٹ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے 27 دسمبر کو اپنی سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک شاندار پارٹی کا بھی اہتمام کیا تھا۔
سلمان خان کی پارٹی میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ لیکن اس کی مہمان خصوصی ان کے سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی تھیں۔جن پر سب کی نظریں جمی ہوئی تھیں۔
سلمان اور سنگیتا کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے درمیان بڑھتی قربت کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
پارٹی ختم ہونے کے بعد سلمان خود سنگیتا کو کار تک چھوڑنے آئے۔ جب وہ سنگیتا کو رخصت کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کا باڈی گارڈ شیرا گاڑی کا دروازہ کھولنے کے لیے بھاگا تو سلمان خان کو ذرا بھی نہ بھایا کیونکہ وہ کود سنگیتا کے لئے دروازہ کھولنا چاہتے تھے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان نے انہیں ایسا کرنے پر کس طرح سرزنش کی۔ سلمان کے اس رویے پر لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔
سلمان خان اور سنگیتا بجلانی 90 کی دہائی میں ایک دورسے کے بہت قریب تھے، انہوں نے شادی کا بھی فیصلہ کیا تھا۔ وہ اس قدر آگے بڑھ چکے تھے کہ ان کی شادی کے کارڈ تک چھپ گئے تھے لیکن جیسے ہی سنگیتا کو صومی علی اور سلمان کے تعلقات کا علم ہوا تو انہوں نے یہ رشتہ توڑ لیا اور خود کو سلمان خان سے دور کر لیا۔