ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا، نوازشریف

ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، نوازشریف

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، اب ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا۔

قوم کو نئےسال کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئی دن کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

نوازشریف نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال امید سحر لائے، پاکستان ترقی، امن اور استحکام کی منازل طے کرے، بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا، مشکل وقت میں ذیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

Nawaz Sharif

MIAN MUHAMMAD NAWAZ SHARIF

رضوان علی سومرو Dec 31, 2022 11:41am
ظلم تو ظلم ہیے بڑھتا ہیے تو مٹتاہیے۔۔۔۔۔ظلم کی حکومت ختم کہاں ہوی
Ajnabi Dec 31, 2022 02:56pm
Dur fity mouh
Tabool ads will show in this div