پی آئی اے کا نیا کمال، ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پرواز میں پانی ختم

مسافروں کو واش روم کیلئے منرل واٹر دیا گیا
Dec 30, 2022

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے نئے نئے کارنامے سامنے آتے رہتے ہیں، باکمال لوگوں کی لاجواب سروس میں ٹورنٹو سے کراچی آنیوالے طیارے میں پانی ہی ختم ہوگیا، طویل پرواز کے مسافروں کو کئی گھنٹے اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پرواز پر انجینئرز نے پانی ہی لوڈ نہیں کیا گیا، پی کے 784 کے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد طیارے کے ٹینک میں پانی ختم ہوگیا، واش روم کیلئے جانیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

طیارے کے عملے نے واش روم کیلئے مسافروں کو منرل واٹر دیا، جس کی وجہ سے مسافروں کو چائے اور کافی بھی نہیں دی جاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مسافروں نے 12، 13 گھنٹے اذیت میں گزارے، سہولیات نہ ملنے پر مسافروں کی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ٹورنٹو سے کراچی آنیوالے پی آئی اے کے طیارے بوائنگ 777 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

(رپورٹ: جاوید اصغر)

پاکستان

canada

PIA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div