وزیر صحت سندھ لفٹ میں پھنس گئی، دروازہ توڑ کر نکالا گیا
عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال میں وارڈ کے افتتاح کیلئے پہنچی تھیں
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئیں، دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔
صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال میں بچوں کے سرجری کے وارڈ کا افتتاح کرنے پہنچیں، تقریب کے بعد واپس جاتے ہوئے اچانک لفٹ خراب ہوگئی اور صوبائی وزیر لفٹ میں پھنس گئیں۔
عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ صوبائی وزراء، ایم ایس سول اسپتال اور دیگر عملہ بھی لفٹ میں موجود تھا۔
کافی دیر گزرنے کے باوجود لفٹ کا دروازہ نہ کھلا تو لفٹ توڑ کر صوبائی وزیر اور دیگر افراد کو باہر نکلا گیا۔
ایم ایس سول اسپتال روبینہ بشیر کے مطابق لفٹ این جی او کے ماتحت ہے۔
civil hospital
HEALTH MINISTER SINDH AZRA FAZAL PECHOHO
تبولا
Tabool ads will show in this div