پیر چناسی پر سیاحوں کی 30 گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، پولیس

مظفر آباد سے ریسکیو ٹیمیں، مشینری اور پولیس کی نفری روانہ ہوگئی
<p>مظفر آباد کا سیاحی مقام پیر چناسی۔ فائل فوٹو: آن لائن</p>

مظفر آباد کا سیاحی مقام پیر چناسی۔ فائل فوٹو: آن لائن

سیاحتی مقام پیر چناسی پر سیاحوں کی 30 سے زائد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، جنہیں ریسکیو کرنے کیلئے مظفرآباد سے ٹیمیں روانہ ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیر چناسی میں مشینری نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے پیرچناسی میں سیاحوں کی 30کے قریب گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، سیاحوں کو نکالنے کیلئے مظفرآباد سے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پولیس کی نفری ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر چناسی میں برف ہٹانے کیلئے مشینری موجود نہیں ہے، وقوعہ پر چین والی مشینری روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر، ایس پی اور دیگر سول حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں، مسافروں کو دوسری گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقے میں برفباری کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے، سڑکوں پر بھی پھسلن ہے، گاڑیوں میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔

MUZAFFARABAD

AZAD KASHMIR SNOWFALL

Tabool ads will show in this div