دنیا کے سب سرد مقام کا درجہ حرارت کتنا ہے؟

مشرقی انٹارکٹک کو 2013 میں ”دنیا کی سرد ترین جگہ“ قرار دیا گیا تھا

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا سب سے سرد مقام کون سا ہے اور یہاں کا درجہ حرارت کتنا ہے؟

حال ہی میں امریکا کا بیشتر حصہ شدید برفانی طوفان سے متاثر ہوا تھا اور بڑے پیمانے پر برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی 28 تک گرگیا، یہ اتنا کم تھا کہ کوئی بھی شخص صرف 10 منٹ سے بھی کم وقت میں فراسٹ بائٹ کا شکار ہوسکتا ہے لیکن اسکے باوجود امریکا کا یہ موسم دنیا کے سرد ترین علاقے سے زیادہ خطرناک نہیں تھا۔

ناسا کے ارتھ آبزرویٹری سیٹلائٹس کے مطابق دنیا کا سب سے سرد ترین مقام مشرقی انٹارکٹک سطح مرتفع پر موجود ایک پہاڑی دھارا ہے جہاں سردیوں میں درجہ حرارت منفی 93 تک گرجاتا ہے۔

مشرقی انٹارکٹک میں واقع اس جگہ کو 2013 میں ”دنیا کی سرد ترین جگہ“ قرار دیا گیا تھا۔

خصوصی حفاظتی لباس کے ساتھ بھی یہاں چند منٹ سے زیادہ رہنا مشکل ہے کیونکہ انسان صرف 2 منٹ میں فراسٹ بائٹ کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جاسکتا ہے۔

world coldest place

Tabool ads will show in this div