اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نئی ویڈیو پر تنقید کیوں ؟؟؟

سوشل میڈیا صارفین اقرا عزیز اور یاسر حسین پر برس پڑے
<p>Instagram</p>

Instagram

اقرا عزیز کو اپنے شوہر یاسر حسین کو شادی کی تیسری سالگرہ کی وش کرنا مہنگا پڑ گیا۔ اقرا کی پوسٹ کو صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا

پاکستانی شوبز کی جوڑی اقرا اور یاسر عوامی سطح پر اپنی محبت کے اظہار کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کا حصہ بنی رہتی ہے اور اس سے کافی لطف اندوز بھی ہوتی ہے ۔

شادی کے تین سال مکمل ہونے پر دونوں نے مل کر جشن منایا ۔ جشن مناتے ہوئے ان کی ایک رومانوی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے ۔

اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر ایک کلپ شیئر کیا ۔

کیپشن میں لکھا 3 سال کا ساتھ ، محبت اور خوبصورت یادیں ۔

اس شعر میں شاعر کہتے ہیں پھر 1994 کی فلم خدار کے گانے کے بول لکھے ۔ تم سا کوئی پیارا کوئی معصوم نہیں ہے ، کیا چیز ہو تم خود تمہیں معلوم نہیں ہے ۔

ویڈیو میں اقرا اپنے شوہر یاسر کے ہاتھ چوم رہی ہیں۔ تاہم ان کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا ۔

ان کی اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا بیڈروم تک محدود رکھو یہ حرکتیں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ چھچھوری حرکتیں کرنے میں دونوں میاں بیوی نے پی ایچ ڈی کی ہے ۔

ایک اور صارف نے لکھا ایک چیز نوٹ کی ہے کہ احد اور فواد جیسے اچھے بیک گراؤنڈ والے اداکار اس چھچھورپن کو آن لائن پوسٹ نہیں کرتے ہیں ۔

اس کے علاوہ بیشتر صارفین نے جذبات کے اظہار کو سستی شہرت قرار دیا ۔

viral video

Yasir Hussain

trolling

IQRA AZIZ

PAKISTANI SHOWBIZ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div