بچوں کے جرائم میں ملوث ہونے کی شرح میں40 فیصد اضافہ

کھیل کود کی عمر میں بچے جرائم کی دلدل میں دھنسنے لگے

فیصل آباد میں رواں سال 14 سال تک کے بچوں میں جرائم میں ملوث ہونے کی شرح میں 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

سرکاری اعداوشمار کے مطابق چوری کے واقعات میں 105 منیشات فروشی میں 90، قتل اور لڑائی جھگڑے میں 13 جبکہ دیگر جرائم میں 150 سے زاید بچے ملوث پائے گئے۔

سٹی پولیس آفیسر خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ بچوں میں جرائم روز بروز بڑھ رہے ہیں، اس میں ہماری کوشش کے ساتھ ساتھ والدین کا کرادار بہت اہم ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق بچے جرائم پیشہ افراد کا آسان ٹارگٹ ہوتے ہیں کیونکہ بچوں کی سزاؤں کا کوئی مخصوص قانون نہیں، اس لیے ان کو جرائم پیشہ افراد زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت بوسٹل جیل فیصل آباد میں 70 کے قریب بچے اپنے جرم کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

street crimes

PUNJAB POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div