مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

چوہدری اشرف پر سرکاری زمین کی دستاویزات میں ردوبدل کا الزام ہے

سرکاری اراضی کی دستاویزات میں ردوبدل کے الزام میں لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری اشرف کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین کی دستاویزات میں ردوبدل کرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چوہدری اشرف کو عدالت میں پیش کیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے وکیل نے بتایا کہ چوہدری اشرف کو سرکاری اراضی کے دستاویزات میں جعل سازی کرنے پرگرفتارکیا گیا، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے چوہدری اشرف کیخلاف جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کو چوہدری اشرف کو گرفتار کرلیا تھا۔

LAND FRAUD CASE

MNA Chaudhry Muhammad Ashraf

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div