اعتماد کا ووٹ کب لیں؟عمران خان اور پرویزالہیٰ میں اختلاف
پی ٹی آئی کے اہم رہنما،رکن اسمبلی بھی پرویزالہیٰ کے ہمنوا،ذرائع
اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ میں اختلافات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان 2 جنوری کو پارلیمانی پارٹی اجلاس کے فوراً بعد اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں جبکہ پرویزالہٰی 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ نہیں لینا چاہتے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب قانونی پیچیدگیاں،اعتماد کے ووٹ کا معاملہ طویل ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کے اہم رہنما،رکن اسمبلی بھی پرویز الہیٰ کے ہمنوا ہیں۔
دوسری جانب قانونی ماہرین کے مطابق عدالتی حکم میں11جنوری سے قبل ووٹ کا پابند نہیں بنایا گیا،11 جنوری کی سماعت کے بعد اسپیکر رولنگ کا دفاع کرسکتے ہیں۔
IMRAN KHAN
PUNJAB ASSEMBLY
PERVEZ ELAHI
تبولا
Tabool ads will show in this div