کیلیفورنیا کے جنگلات میں علی ظفر کو کونسا گانا یاد آیا ؟؟

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کردی
<p>Instagram</p>

Instagram

پاکستانی گلوکارعلی ظفر کو کیلیفورنیا کے جنگلات میں فراڈ ڈرامے کے لیے لکھا او ایس ٹی سانگ یاد آگیا ۔ علی ظفر نے گانے کو گنگنایا اورپرفارم بھی کیا۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر کی نئی ویڈیو جس میں وہ اپنے ہی لکھے اور گائے ہوئے گانے پر پرفارم کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ پکچر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا ، کیلیفورنیا کے ان درختوں میں کچھ ڈرامیٹک ہونے کی کوشش کر رہا ہوں اپنے اسی سال لکھے ہوئے فراڈ ڈرامے کے او ایس ٹی کے ساتھ ۔

فراڈ ڈرامے کا شمار سال 2022 کے بہترین ڈراموں میں کیا جارہا ہے ۔ جس میں صبا قمر ، احسن خان اور میکال ذولفقار نے مرکزی کردار ادا کیا ۔ اس ڈرامے کا او ایس ٹی سانگ کے بول علی ظفر نے لکھے جبکہ علی ظفر اورحنا نصراللہ نے گایا۔

علی ظفر کے اس گانے کی ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ طبلے کی تکنیک اور علی بھائی کی آواز ۔۔ پرفیکٹ کومبو

ایک صارف نے لکھا کہ واو مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ گانا آپ نے لکھا اور ترتیب دیا ہے

ایک صارف نے لکھا بہترین او ایس ٹی ۔

Instagram

Ali Zafar

Pakistani drama

Fraud OST

Tabool ads will show in this div