باکسر عامر خان کی گوجرانوالہ میں پاکستانی اور چائنیز کھانوں سے تواضع

انٹرنیشنل باکسر کی پاکستانی اور چائنیز کھانوں سے خاطر تواضع

سابق عالمی باکسر عامر خان پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ پہنچ گئے۔

عامر خان سوشل انٹرپرینیور زین اشرف کی دعوت پر گوجرانوالہ آئے ہیں، عامر خان نے اپنا آرڈر خود سامنے بیٹھ کر تیار کرایا اور چائنیز، پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ یہاں کے مشہور کھانوں کے بارے میں سنا تھا واقعی گوجرانوالہ کا کھانا بہت ذائقہ دار ہے، گوجرانوالہ میں باکسر عامر خان کی خوب خاطر تواضع کی گئی۔

عامر خان نے رواں سال مئی میں باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے 2005 سے 2022 تک باکسنگ میں خوب نام کمایا۔

عامر خان نے اپنے باکسنگ کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں جبکہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے 2007 سے 2008 تک کامن ویلتھ لائٹ ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Gujranwala

AAMIR KHAN

FORMER INTERNATIONAL ATHLETE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div