کراچی والوں کے لئے خوشی کی خبر؛ بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی کردی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ممبر نیپرا بھی موجود تھے۔
دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ اگروفاق کےالیکڑک کو بجلی نہ دے تو صارفین تو پس جائیں گے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی 7 روپے43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور اس سے کراچی کے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ سے زائد کاریلیف ملے گا۔