بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی ٹیسٹ میں قومی کپتان نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلئے

کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں قومی کپتان بابر اعظم 161 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کئی مایہ ناز کھلاڑیوں کے ریکارڈ بھی توڑے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں نویں سینچری بنا کر بھارت کے سابق کپتان ورات کوہلی کو رنز بنانے کی اوسط میں پیچھے چھوڑ دیا، بابر اعظم کی رنز بنانے کی اوسط 54.93 ہے جبکہ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 48.91 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

اس کے ساتھ ساھ پاکستانی کپتان بابر اعظم رواں سیزن میں ٹیسٹ کرکٹ میں 1100 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، ان سے پیچھے انگلینڈ کے جو روٹ 1098 رنز بناچکے ہیں۔

بابراعظم نے آسٹریلوی کھلاڑی رکی پونٹنگ کا ایک سال میں سب سے زیادہ 50 پلس رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ کپتان نے 2005ء میں 24 نصف سنچریاں بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا، 17 سالوں میں یہ ریکارڈ کوئی کھلاڑی نہیں توڑ سکا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے محمد یوسف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، وہ سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے 2006ء میں ایک سال کے دوران 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جبکہ بابر اس سال ٹی 20 انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں 1100 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک برس میں 8 سینچریاں بناکر ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔

پاکستان

کرکٹ

Babar Azam

INTERNATIONAL TEST RECORDS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div