بہترین کھانوں والے ممالک: پاکستان اور بھارت کس نمبر پر؟

سال 2022ء کے بہترین کھانوں والے 95 ممالک کی فہرست جاری

سال 2022ء کے بہترین کھانوں والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی جس میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

سیاحت سے متعلق معلومات فراہم کرنیوالی ویب سائٹ ’ٹیسٹ اٹلس‘ نے سال 2022ء کے بہترین کھانوں والے 95 ممالک کی فہرست جاری کردی، جس میں اٹلی پہلے، یونان دوسرے اور اسپین تیسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست کے مطابق بھارت کے کھانے پانچویں نمبر پر بہترین قرار دیئے گئے جبکہ اگر دیکھا جائے تو پاکستان اور بھارت کے کھانوں میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان اس فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے۔

ٹیسٹ ایٹلس نے اپنی ایک ٹویٹ میں تسلیم کیا کہ ہر سال اس فہرست کے شائع ہونے پر لوگ کافی غصے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ سفارتخانوں سے بھی کالز موصول ہوتی ہیں لیکن انہوں نے اس ردعمل کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے۔

ساتھ ہی ٹیسٹ اٹلس نے یہ فہرست ترتیب دینے کا طریقۂ کار واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ڈیٹا بیس میں دنیا بھر سے 15 ہزار سے زائد کھانوں کی ڈشز اور اجزاء موجود ہیں، جن پر لوگ سال بھر اپنی رائے دیتے ہیں۔

امریکی کھانوں آٹھواں بہترین کھانا قرار دینے پر ٹوئٹر صارف جے کے کا کہنا تھا کہ اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فہرست کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف پشوپتی ڈیولا نے اپنی ٹویٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا بنگلہ دیشی اور پاکستانی ڈشز بھارتی کھانوں سے مختلف ہیں؟، تو پھر یہ فہرست میں اتنا نیچے کیوں ہیں۔

ویب سائٹ ٹیسٹ اٹلس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی یہ فہرست پسند نہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ لوگوں کی آواز کی عکاسی کرتی ہے۔

انڈیا

PAKISTAN FOOD

TESTATLAS

Tabool ads will show in this div