کرونا کی نئی قسم کا پاکستان میں کوئی خطرہ موجود نہیں، قومی ادارہ صحت

این ڈی ایم اے کا کرونا کی روک تھام کیلئے حکمت عملی پر اظہار اعتماد
Dec 26, 2022

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا کی روک تھام کیلئے پاکستان کی موجودہ حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے ملک میں کرونا کی نئی قسم کا کوئی خطرہ موجود نہیں، کرونا کے کیسز سے زیادہ تو نزلہ، زکام پھیلا ہوا ہے۔

کرونا کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں قومی ادارہ صحت نے بریفنگ دی، وائرس کی نئی قسم کے ٹرینڈز کی نگرانی کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ ملک میں کرونا کیسز کی شرح 0.53 فیصد ہے، 95 فیصد اہل آبادی کی پہلی ویکسینیشن جبکہ 90 فیصد افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ اومی کرون کی مختلف اقسام آتی رہیں گی، نئی قسم سے نمٹنے کیلئے تمام صلاحتیں موجود ہیں اور صورتحال کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔ اجلاس میں صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور ویکسینیشن نظام مضبوط کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

قومی ادارہ صحت نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں کرونا کی نئی قسم کا کوئی خطرہ موجود نہیں، زیادہ تر کیسز نزلہ زکام کے ہیں۔

NDMA

CORONA CASES

Tabool ads will show in this div