امریکا اور کینیڈا میں تاریخ کے خطرناک ترین طوفان نے تباہی مچادی

تاریخ کے خطرناک ترین طوفان سے 50 افراد سردی سے مرگئے

امریکا اور کینیڈا میں تاریخ کے خطرناک ترین سے سردی سے مرنے والوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی۔

شدید برف باری، یخ بستہ ہواوں سے دو کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہیں۔ بفلو شہر میں 8 فٹ برف پڑگئی جبکہ مونٹانا کا درجہ حرارت منفی 45 ڈگری تک گر گیا۔

امریکی ریاست مشی گن کے ساحل پر برف ہی برف جمی ہے۔ اوکلوہاما میں نلوں سے گرنے والا پانی جم گیا۔ اوہائیو میں 50 سے زائد گاڑیاں ٹکراگئیں۔

تئیس سے زائد ریاستوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے جس سے ڈیڑھ کروڑ کی آبادی بجلی سے محروم ہے۔

کینیڈا میں بھی نظام زندگی مفلوج ہے۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہیں۔ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ بس حادثےمیں چار افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔

جاپان میں برفانی طوفان سے مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک جبکہ 100 کے قریب زخمی ہیں۔ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

USA

US CYCLONE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div