یوکرین کو امریکا سے مزید 45 ارب ڈالر اور میزائل ملیں گے
امریکی ایوانِ نمائندگان (کانگریس) نے یوکرین کے لیے مزید 45 ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔
رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے یوکرین کی مدد کے لیے 50 ارب ڈالر کی امداد کے پیکیج کا اعلان کررکھا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) نے 50 ارب ڈالر کے اس امدادی پیکیج کے علاوہ مزید 45 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔
نیا امدادی پیکج فروری 2022میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے لے کر اب تک یوکرین کو ملنے والی 50 ارب ڈالرز کی امریکی امداد کے علاوہ ہے۔
اس طرح امریکا کی جانب سے یوکرین کو امدادی پیکیج کا حجم اب 95 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکا نے روسی حملوں کے مقابلے کے لیے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
رواں ہفتے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے بھی امریکا کا دورہ کیا تھا۔
دوسری جانب برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے اپنی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوتن اپنے ملک کی مسلح افواج کی تعداد میں 30 فی صد اضافہ کر کے 15 لاکھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔