امریکا اور کینیڈا میں شدید سردی؛ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 70 تک گرنے کا امکان

ہزاروں پروازیں منسوخ، لاکھوں گھروں کو بجلی بند

امریکا اور کینیڈا کے بیشتر علاقے برفانی طوفان کے باعث گزشتہ چند روز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے بیشتر اور امریکا کے شمالی علاقے حالیہ تاریخ کے شدید ترین برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان مشرق اور شمال سے ملک کے وسط مغربی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ علاقے بھی بتدریج شدید سردی کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کے باعث کینیڈا اور امریکا کے بیشتر علاقوں میں دجہ حرارت نکتہ انجماد سے بھی نیچے رہے گا جب کہ بعض علاقوں میں تو کم سے کم درجہ حرارج منفی 70 ڈری تک گرسکتا ہے۔

شدید سردی کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

ریکارڈ سردی اور خراب موسم کے باعث شہریوں کو کرسمس اور سال نو کی چھٹیوں کے دوران اپنے علاقوں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

AMERICA

cold Weather

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div