گراس روٹ کرکٹ کیلئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اور بڑا فیصلہ

ملک بھر میں 2014 کے آئین کے تحت رجسٹرڈ کلبز کا اسٹیٹس بحال

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے گراس روٹ کرکٹ کے لئے 2019 کے آئین کے تحت ہونے والی کلب رجسٹریشن اور کلب اسکروٹنی کو ختم کردیا ہے۔

مینجمنٹ کمیٹی نے آئین 2019 کے تحت ہونے والی کلب رجسٹریشن اور کلب سکروٹنی کو ختم کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں 2014 کے آئین کے تحت رجسٹرڈ کلبز کا اسٹیٹس بحال ہوگیا ہے۔

مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے سے ملک بھر میں 106 ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز اور 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز بھی بحال ہو جائیں گی۔

احسان مانی کے دور میں پی سی بی نے آئین 2019 کی آڑ میں ملک کی تمام کلبز ،ڈسٹرکٹس اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو غیر فعال کردیا تھا۔ گزشتہ 4 سال میں کلب رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں ہوسکا، یہاں تک کہ سابقہ چار سالہ دور میں کسی ایک سٹی ایسوسی ایشن کا قیام بھی عمل میں نہ آسکا۔

مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے سے ملک بھر کے کرکٹ آرگنائزرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

PCB

najam Sethi

domestic cricket

PCB MANEGMENT COMMITTEE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div