ڈینگی مکاؤ پروگرام میں گھوسٹ ورکرز کی بھرتیوں اور خلاف قانون ادائیگیوں کا انکشاف
لاہور ڈینگی مکاؤ پروگرام میں مبینہ کرپشن، بوگس بھرتیوں، فرضی مہم، بے ضابطگیوں اور مبینہ ہزاروں گھوسٹ ورکرز کو ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق 3 سال میں17 ہزار 57 ڈینگی ورکرز بھرتی کیے گئے۔ مذکورہ ورکرز کو ایک ارب کی خلاف قانون ادائیگیاں کی گئیں جبکہ مجموعی طورپرایک ارب 70کروڑ کی ادائیگیاں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ورکرز کی بھرتیوں میں قانون پرعمل نہیں کیا گیا جبکہ 70 فیصد ورکرز کو کیش پیمنٹ کی گئی۔ کروڑوں کے کیش کی تقسیم کا ریکارڈ بھی نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 10 زون زون کے سیمپل سروے میں متعدد ورکرزڈینگی مہم سے بالکل لاعلم نکلے۔ کئی علاقوں میں جعلی ڈینگی مہم دکھائی گئی۔
راوی زون میں 50لاکھ کے 60چیک بوگس نکلے، علامہ اقبال زون میں 30سال میں 29 کروڑ کی خلاف ضابطہ ادائیگیاں کیش میں کی گئیں۔