نجم سیٹھی نے پی سی بی کی تمام سلیکشن کمیٹیاں فارغ کردیں
عبوری سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان آج متوقع
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلے ہی دن بڑا فیصلہ، رمیز راجہ کی بنائی ہوئی تمام کمیٹیاں فارغ کردیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نیشنل سلیکشن کمیٹی، ویمن سلیکشن کمیٹی اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم، ویمن چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال سمیت تمام سلیکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تمام سلیکٹرز کو ای میل کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاع کردی گئی ہے، آج دوپہر 2:30 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں عبوری سلیکشن کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
عبوری سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بھی کرے گی۔
Pakistan Cricket Board
najam Sethi
PCB MANEGMENT COMMITTEE
تبولا
Tabool ads will show in this div