امریکا میں بومب سائیکلون سے نظام زندگی بری طرح متاثر
امریکا میں بومب سائکلون آگیا، شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔
حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، اگر پانچ منٹ بھی باہررہے تو فراسٹ بائیٹ ہوسکتا ہے۔
امریکا میں شدید سردی کا راج ہے، شمالی اور جنوبی ریاستیں زد میں ہیں، 200 ملین افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کو بومب سائیکلون (bomb cyclone) اورونس اے جنریشن (once a generation) قراردیا ہے، کئی علاقوں کا پارہ منفی 45 تک جاسکتا ہے، برفاری کے باعث امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور ہائی ویز بھی بند ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ عام برف باری نہیں ہے، شہری احتیاط کریں۔
دوسری جانب کینیڈا میں بھی شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، وینکوور، کلرجی اور وکٹوریا میں پروازیں معطل ہوگئیں، اونٹاریو اور کیوبک برف میں ڈھک گئے۔
جاپان میں بھی شدید سردی کا راج ہے، کئی شہروں میں برف باری جاری ہے، مختلف حادثات میں 8 افراد جان سے گئے، فلائیٹ آپریشن متاثر ہے، سڑکوں پر برف ہی برف ہے، شہری مشکلات کا شکار ہیں، کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔