والدہ کی مرضی کے بغیر پاکستان لائے گئے پولش نژاد بچے بازیاب
عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بچوں کی بازیابی کا حکم دیا تھا
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک کارروائی میں والدہ کی مرضی کے بغیر پاکستان لائے گئے پولش نژاد بچوں کو بازیاب کرالیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پولش نژاد بچوں کو ان کا والد بچوں کی والدہ کی مرضی کے بغیر پاکستان لے آیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے نے حساس اداروں کی معاونت سے بچوں کے والد محمد سلیم کا سراغ لگایا جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیرتھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےڈی جی ایف آئی اے کو بچوں کی بازیابی کاحکم دیا تھا۔
Islamabad High Court (IHC)
FIA CYBER CIRCLE
تبولا
Tabool ads will show in this div