پی سی بی آئین کی بحالی: نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی قائم

شاہد آفریدی، ہارون رشید اور ثناء میر بھی کمیٹی کا حصہ

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014ء کا آئین بحال کرنے کیلئے 14 رکنی مینجمنٹ کمیٹی قائم کردی، نجم سیٹھی اس کے چیئرمین ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کی سربراہ میں 14 رکنی مینجمنٹ کمیٹی قاٸم کردی، جس کے دیگر ممبران میں سابق کپتان شاہد آفریدی، سابق منیجر ہارون رشید، قومی ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر، شکیل شیخ سمیت متعدد سابق بی او جی ممبران بھی شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے ناموں کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جبکہ کمیٹی کا کام پی سی بی کے 2014ء کے آٸین کی بحالی ہوگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے نئے آئین کے تحت وزیراعظم کے پاس چیئرمین کو ہٹانے کا اختیار نہیں، یہ اختیار ایگزیکٹو بورڈ میں چلا گیا ہے۔

PCB

najam Sethi

pm shehbaz sharif

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div