ارجنٹینا؛ وکٹری پریڈ کے دوران میسی اور ساتھی فٹبالرز حادثے سے بال بال بچ گئے

فاتح ٹیم کا وطن واپسی پر لاکھوں افراد نے استقبال کیا

وکٹری پریڈ کے دوران لیونل میسی اور دیگر ارجنٹائنی فٹبالرز حادثے سے بال بال بچ گئے۔

ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کا قطر سے وطن واپسی پر دارالحکومت بیونس آئرس میں شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو ایک بڑی بس میں بٹھاکر پورے شہر میں وکٹری پریڈ کرائی گئی۔

اس دوران ارجنٹائن کے کھلاڑی ایک خطرناک حادثے کا شکار ہونے سے بل بال بچ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیونل میسی، روڈریگو ڈی پال، نکولس اوٹامینڈی، لیانڈرو پیریڈس، اور اینجل ڈی ماریا بس کے اوپری حصے پر بیٹھے ہیں کہ اچانک ایک تار انکے سامنے آگیا لیکن ارجنٹائن کے ستارے بروقت اس سے بچنے میں کامیاب ہو گئے بصورت دیگر ایک ہولناک حادثہ ہوسکتا تھا۔

اس واقعے میں ہونے والا واحد نقصان کونے پر بیٹھے لیانڈرو پریڈس کی ٹوپی کا تھا جو تار سے ٹکرانے کے بعد انکے سر سے گر گئی۔

وکٹری پریڈ کی بس پر کھلاڑیوں کے درمیان میں ٹرافی پکڑ کر بیٹھے لیونل میسی کو بعد میں اس واقعے پر ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیم کی فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ وطن واپسی کے موقع پر منگل کو ارجنٹائن حکومت نے ملک بھر میں ایک دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، ارجنٹائنی شائقین نے 36 سال بعد دوبارہ عالمی چیمپئن بننے کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔

argentina

Lionel Messi

victory prade

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div