خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کی کوششیں قابل تحسین ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بنوں جیسے واقعات پریشان کن ہیں۔ شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل ساؤتھ ایشیا کے مباحثے میں اظہارخیال کے دوران وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے معاشی مفادات امریکا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کاخاتمہ چاہتا ہے۔۔ شدت پسندی خصوصا کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی پر سختی سے کار بند ہیں۔ معاشی استحکام کےلیے خطے میں قیام امن ناگزیر ہے۔
دوسری جانب بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ مودی کوگجرات کا قصائی کہنےپرکوئی شرمندگی نہیں، بھارت دنیا کو اسلاموفوبیا کی فیڈنگ کرکے پاکستان کونشانہ بناتا ہے۔