عظیم فٹبالر میسی کو اصلی ٹرافی کیوں نہیں دی گئی؟
ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
انہوں نے منگل کو ارجنٹائن میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کے ساتھ فتح کا جشن منانے کے بعد اپنے بستر پر ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ پوز دیا جس میں وہ ورلڈ کپ ٹرافی کیساتھ سو رہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں میسی کے ہاتھوں میں موجود ٹرافی جعلی ہے جس پر صرف سونے کی چڑھائی ہے۔
فیفا ٹرافی کی کہانی کچھ یوں ہے کہ 1930 کی ڈیزائن کردہ ٹرافی کو برازیل کی ٹیم نے 1970 میں میکسیکو میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گھر لایا تھا۔
یہ ٹرافی پہلے لندن میں ایک نمائش سے چوری ہوئی تھی لیکن بعد میں اسے پکلس نامی کتے نے جنوبی لندن میں اپنے مالک کے ساتھ چہل قدمی کے دوران برآمد کر لیا تھا، اس کے بعد 1983 میں ٹرافی دوبارہ چوری ہو گئی جب اسے فاتح ٹیم نے برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں رکھا یہ چوری شدہ ٹرافی کبھی برآمد نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
میسی کا فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ پر ’یوٹرن‘
عظیم فٹبالر لیونل میسی نے اپنے آخری ورلڈ کپ میچ کو یادگار بنالیا
فیفا ورلڈ کپ؛ لیونل میسی دو اہم ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے
1970 میں فیفا نے ایک نئی ٹرافی کے لیے ایک مقابلہ منعقد کیا جس میں 53 ڈیزائن پیش کیے گئے۔ اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے اس ڈیزائن کا مقابلہ جیت لیا، ڈیزائنر کا خیال تھا کہ دنیا فٹ بال کی طرح گول ہے اور اس نے اس سے متاثر ہو کر یہ ڈیزائن بنایا ہے۔
ٹرافی کو 1974 کے ورلڈ کپ میں متعارف کرایا گیا تھا جس کی میزبانی مغربی جرمنی نے کی تھی۔ 18 کیرٹ سونے سے بنی اس 15 انچ لمبی ٹرافی کا وزن چھ کلو گرام سے کچھ زیادہ ہے، ٹرافی کے نیچے ورلڈ کپ جیتنے والی 12 ٹیموں کے نام ہیں۔
میسی کو اصل ٹرافی کیوں نہیں دی گئی؟
یہ ٹرافی کھیلوں کی عالمی تاریخ میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ فیفا کے مطابق بہت کم لوگوں کو ٹرافی کو چھونے کی اجازت ہے جن میں فاتح اور سربراہان مملکت شامل ہیں۔ یہ سنہری ٹرافی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو دی جاتی ہے لیکن اصل میں یہ فیفا کے پاس ہی رہتی ہے۔
فیفا کے قوانین کے مطابق اصل ٹرافی فیفا کے پاس رہتی ہے لیکن جیتنے والی ٹیم کو یہ عارضی طور پر دی جاتی ہے۔ اس کے بعد اصل ٹرافی فیفا کے پاس رہتی ہے جبکہ جیتنے والی ٹیم کو ٹورنامنٹ ایڈیشن ٹرافی سے نوازا جاتا ہے، جسے کچھ لوگ ’ریپلیکا بھی کہتے ہیں۔
سال 2005 میں فیفا نے فیصلہ کیا کہ وہ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دیں گے۔ اس سے قبل انہیں اپنی فیڈریشن کی ٹرافی کیبنٹ میں اصل ٹرافی دکھانے اور فیفا کو واپس کرنے کی اجازت تھی لیکن 2006 سے جیتنے والی ٹیموں کو صرف ایوارڈز کی تقریب کے دوران اصل ٹرافی دی جاتی ہےاور پھر فیفا کے ملازمین نے اسے واپس لے لیتے ہیںالبتہ جیتنے والی ٹیم کو اسی جیسی ایک کاپی دی جاتی ہے۔
فیفا کے مطابق جیتنے والی ٹیم کو ملنے والی ٹرافی مکمل طور پر سونے سے نہیں بنی بلکہ اس پر سونے کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔ اس میں ورلڈ کپ کا سال، میزبان ملک اور جیتنے والی ٹیم کا نام دکھایا گیا ہے۔