آصف زرداری نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کردی
پنجاب میں وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ن کا حق ہے، سابق صدر آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کردی۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز میرے لیے بلاول بھٹو زرداری سے کم نہیں، میرے لیے حمزہ شہبازاور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی تعداد زیادہ ہے، وزارت اعلیٰ ان کا حق ہے۔
دوسری جانب حمزہ شہباز نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز چند روز میں لندن سے واپس آرہے ہیں۔ حمزہ شہباز کو فیملی معاملات حل ہوتے ہی واپس جانے کا کہہ دیا۔
ASIF ZARDARI
cm punjab
HAMZA SHEHBAZ
تبولا
Tabool ads will show in this div