2022 میں پاکستانی مشہور شخصیات نے کہاں کہاں کی سیر کی؟
پاکستان کے شوبز ستارے اکثر ملک میں اور بیرون ملک سفر کرتے رہتے ہیں ۔ وہ مختلف ممالک میں کبھی کام کے سلسلہ میں تو کبھی دلکش مقامات کی سیر کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔
سال 2022 میں بھی پاکستانی اداکاروں نے ملکوں ملکوں سیر کی ۔
علی ظفر(Ali Zafar)
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے حال ہی میں اپنے نئے گانے کے سلسلہ میں کیلیفونیا کے شہر لاس اینجلس میں دکھائی دیے ۔
صبا قمر(Saba Qamar)
ڈراموں کی معروف اداکارہ صبا قمر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کی سیر کرتیں دکھائی دیں ۔
ایمن منال خان (Aiman/ Minal Khan)
شوبز کی یہ جڑواں بہنوں نے اپنی سالگرہ فیملی کے ساتھ دبئی میں منائی ۔
منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن کے ہمراہ تھائی لینڈ میں بھی اپنی چھٹیاں گزاریں ۔
سجل علی (Sajal Ali)
سجل علی نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے قطر کا دورہ کیا ۔ جہاں ان کے ہمراہ ہمایوں سعید بھی دکھائی دیے ۔
عاصم اظہر(Asim Azhar)
گلوکار عاصم اظہر کرکٹ کے ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میٹچ کے موقع پر آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں دکھائی دیے ۔
صنم جنگ (Sanam Jung)
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ اپنی فیملی کے ساتھ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں ۔
مایا علی (Maya Ali)
اداکارہ مایا علی سری لنکا کے پہاڑی علاقہ نوارا ایلیا میں چھٹیوں کو انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔
اس کے علاوہ مایا علی نے اپنی چھٹیاں اپنے بھائی اور بھابھی کے ہمراہ یورپ میں بھی گزاریں۔ مایا نے اپنے چھوٹے بھائی سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ڈھائی برس بعد اپنے بھائی سے ملاقات کی۔
فواد خان (Fawad Khan)
اداکار فواد خان کے لئے سال 2022 کامیابیوں کا سال رہا اسی سال فواد ایک انٹرنیشنل پراجیکٹ مس مارول میں مہوش حیات کے ہمراہ دیکھائی دئیے ۔ وہی فواد اپنی کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئر اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے قطر کے شہر دوحہ میں دکھائی دیے ۔
عاطف اسلم (Atif Aslam)
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے جہاں انٹرنیشنل کنسرٹس میں اپنی آواز کا جادو جگایا ، وہی عاطف نے نیویارک میں انجوائے کرتے ہوئے اپنی تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا۔
صبور علی اور علی انصاری
پاکستان کی مشہور ترین شوبز جوڑی صبور علی اور علی انصاری چھٹیاں گزارنے کی غرض سے امریکہ کی سیر کی ۔ جوڑے نے نیویارک کے بروکلن برج پر لی جانے والی تصاویر کو شیئر کیا ۔ صبور اور علی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات لکھے گئے ۔
زارا نو عباس اور اسد صدیقی
رواں برس زارہ نور عباس نے اپنے شوہر کے ہمراہ لندن میں ایک ساتھ وقت گزارا ۔ زارا اور اسد نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹس سے اپنی تصاویر کو شیئر بھی کیا۔