عبداللہ سنبل نئے چیف سیکرٹری پنجاب تعینات
سابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 105 روز چھٹیاں کرچکے ہیں
کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے انکار اور مسلسل چھٹیوں کے باعث اب عبدللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے، اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
عبداللہ سنبل اس سے قبل قائمقام چیف سیکرٹری پنجاب تھے، اور کامران علی افضل کی طویل رخصت کے باعث عہدہ مستقل چیف سیکرٹری سے خالی تھا۔
سابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 17ستمبر سے اب تک 105روز کی رخصت مکمل کرچکے ہیں اور ان کی رخصت پانچویں مرتبہ 120 دن کی منظور ہوئی تھی، جب کہ وہ وفاقی کو متعدد بار پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرچکے تھے۔
chief secretary punjab
تبولا
Tabool ads will show in this div