اینٹی کرپشن؛ گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کے خلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم
افسران 4 ہزار 397 گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث تھے
محکمہ اینٹی کرپشن نے 4 ہزار 397 گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کے خلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم دے دیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے لئے محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا ہے۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے 4 ہزار397 گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث پانچ ڈائریکٹرز سمیت 12 افسران کی نشاندہی کی گئی ہے، اور ان کے خلاف جوڈیشل جوڈیشل کارروائی کا حکم دیا ہے۔
دستاویز میں ڈائریکٹر قمر، آصف، رضوان اور سہیل ارشاد کے نام شامل ہیں، جب کہ کلرک عدیل،آی ڈی او ضیغم اور اسکیننگ آفیسر ناصر کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
دستاویز میں انسپکٹرایکسائزعبدالوحید، انسپکٹر شہزاد صفدر، ای ٹی اوعدیل اور ندیم قادر کے خلاف بھی جوڈیشل ایکشن کا حکم دیا گیا ہے۔