رمیز راجا کو ہٹانے کی تیاریاں مکمل، سمری منظور
نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا قوی امکان
وزیر اعظم شہباز شریف نے رمیز راجا کی جگہ نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے پی سی بی گورننگ بورڈ میں تبدیلیوں اور آئین میں ترامیم کی سمری وزیر اعظم آفس بھجوائی تھی۔
سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کو حکومت کی جانب سے پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں رکن مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
وزیر اعظم نے وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم کی مںظوری کے ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
PCB
najam Sethi
Ramiz Raja
chairman pcb
تبولا
Tabool ads will show in this div