امریکا کا یوکرین کو 1.8 ارب ڈالر کی دفاعی امداد دینے کا اعلان

یوکرینی صدر جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار امریکا کے دورہ پر روانہ

امریکا نے یوکرین کو ایک 1.8 بلین ڈالر کی دفاعی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس میں دفاعی نظام پیٹریاٹ بھی شامل ہے۔

یوکرینی صدر زیلنکسکی روسی حملے کے بعد پہلی بار امریکا کا دورہ کرنے روانہ ہوگئے ہیں جس میں انکی امریکی صدر سے ملاقات سمیت کیپٹل ہل میں خطاب بھی شیڈول میں شامل ہے۔

امریکی اعلان پر روس نے سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے تلخ اقدامات براہ راست تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووانےکہا ہے کہ امریکا کشیدگی کی پالیسی ترک کردے، یہ امریکااور روس کو براہ راست تصادم کے دہانے پر کھڑا کرنے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب روس یوکرین جنگ کو تین سو ایک روز ہوگئے ہیں، یوکرین کی شہری تنصیبات پر روسی حملے جاری ہیں، روس کے وسطی علاقے میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے تین افراد ہلاک ہوگئے، یورپ کو محدود مقدارمیں جانے والی روسی گیس کی ترسیل معطل ہوگئی۔

ukraine

RUSSIA

AMERICA

UKRAINE RUSSIA WAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div