جعلی عاملہ نے جنات نکالنے کیلئے ذہنی معذور خاتون کو جلادیا
زخمی خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، عاملہ خاتون فرار، مقدمہ درج
فیصل آباد میں جعلی عاملہ نے ذہنی معذور خاتون کو جنات نکالنے کے بہانے جلادیا، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں ایک جعلی خاتون عاملہ نے ذہنی معذور خاتون کو جلا ڈالا، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عاملہ ملزمہ شمیم نے جنات نکالنے کے بہانے ذہنی معذور خاتون کا منہ اور جسم گرم کوئلے سے جھلسا دیا، خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر ملزمہ فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جعلی عاملہ خاتون سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
Faisalabad
WOMAN BURN
تبولا
Tabool ads will show in this div