آشتی ڈرامے میں بنگالی لڑکے کا کردار دل کے قریب ہے، فہد مصطفیٰ
ایک حالیہ انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اپنے یادرگار کردار سعید السلام کے حوالے سے بات کی۔ فہد کا کہنا تھا آشتی ڈرامے کا بنگالی کردار سب سے منفرد تاہم یادگار ترین رہا۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کے پروگرام دی مرزا ملک شو کی پہلی قسط جاری کر دی گئی۔ مرزا ملک شو کی پہلی قسط میں فہد مصفطیٰ بطور مہمان شریک ہوئے۔
شو کے میزبان شعیب ملک نے فہد مصفطیٰ سے ان کے آشتی (Aashti) ڈرامے کے تجربے کے حوالے سے پوچھا۔
فہد مصطفیٰ نے جواب دیا کہ انہیں اپنے تمام سپورٹنگ کردار بے حد پسند ہیں۔ خاص کر آشتی ڈرامے میں ان کا کردار سعید السلام جو کہ اس ڈرامے کا معاون کردار ہی تھا۔
فہد کا کہنا تھا کہ معاون کردار کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ اسے ادا کرنے کیلئے ایک فنکار پر اتنا بوجھ نہیں ہوتا۔ فہد نے کہا کہ ایک اداکار کیلئے یہ ضروری ہے جب وہ کچھ الگ کردار ادا کرتا ہے تو اسے اس کردار کو نبھانے میں مزا بھی آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ اس کردار میں جیتے ہیں۔
شعیب ملک نے پوچھا کہ کیا آپ نے آشتی ڈرامے میں کردار ادا کرنے کیلئے بنگالی زبان بھی سیکھی؟۔
فہد مصطفیٰ نے جواب دیا کہ انہوں نے بنگالی زبان سیکھی، جس کیلئے کچھ ٹیچرز سے بھی مدد لی۔ فہد نے کہا کہ یہ شاید 10 سال سے بھی پرانی بات ہے، آشتی ڈرامے کے اس کردار (سعید السلام) کا تعلق گھریلو ملازم سے تھا لیکن سعید کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کبھی بھی ایک کام والی لڑکی سے شادی نہیں کرے، تاہم اس کے باوجود بھی سعید کی شادی زبردستی کروا دی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کلہ سعید کو بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ لڑکی (عقیلہ) جس سے اس کی شادی ہوئی وہ ایک گھریلو ملازمہ ہے، اس بات کو سعید قبول نہیں کرنا چاہتا کہ اس کی بیوی ایک گھریلو ملازمہ ہو۔
فہد نے بتایا کہ اس کردار کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ جب اس کی بیوی اسے بتاتی ہے کہ یہ چیز اسے کسی گھر سے ملی، کوئی چیز اسے کسی گھر کے مالک نے دی تو وہ پھنس جاتا ہے، عجیب و غریب طریقے سے اپنی بیوی کو رسپانس دیتا ہے۔
فہد کا کہنا تھا کہ مہنگے کپڑے زیب تن کرکے ایکٹنگ کیا جانا تو چل سکتا ہے لیکن کسی خاص کردار کو جی کر اداکاری کرنے کا مزا ہی اور ہے۔
آشتی ڈرامہ
پاکستانی ڈرامہ آشتی 2009ء میں پیش کیا گیا، جس میں ریشم، فیصل قریشی، ہمایوں سعید، انجلین ملک کے ساتھ فہد مصفطیٰ نے بھی اداکاری کی۔ اس ڈرامے میں فہد مصطفیٰ نے ایک بنگالی لڑکے سعید السلام کا کردار ادا کیا جوکہ ایک معاون کردار تھا۔
اس ڈرامے کو سیما غزل نے تحریر کیا جبکہ عدنان وائی قریشی نے آشتی کی ہدایات دیں۔