رنویر سنگھ اور دیپیکا کا نیا گانا بھی چربہ نکلا

رنویر سنگھ کی فلم سرکس کا ڈانس نمبر کرنٹ لگا رہے تیلگو فلم کے گانے سے چرایا گیا

بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم سرکس کا نیا گانا کرنٹ لگا رے بھی 6 سال پرانی تیلگو فلم کے گانے بلاک باسٹر کا چربہ نکلا۔ دونوں گانوں کے میوزک میں کافی مماثلت ہے۔

انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا صارفین ان دونوں گانے کی مماثلت کے حوالے سے تبصرے کر رہے ہیں۔

دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے نئے گانے کرنٹ لگا رہے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ بات اٹھائی جا رہی ہے کہ یہ گانا بھی ایک تیلگو فلمی گانے سے چرایا گیا ہے۔

چھ سال پہلے الو ارجن اور روکول پریت کی تیلگو فلم Sarrainoduکے گانے بلاک باسٹر کے میوزک اوررواں برس ریلیز کی جانے والی رنویر سنگھ کی نئی فلم سرکس کا گانا کرنٹ لگا رہے کے میوزک میں کسی حد تک مماثلت ہے۔

یاد رہے کہ بلاک باسٹر گانا 2016 میں الوارجن اور رکول پریت پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس گانے کو T-Series Telugu نے جاری کیا۔

اسی طرح دیپیکا اور رنویر سنگھ کے ڈانس نمبر Current Laga Re کے رائٹس بھی T-Series کے پاس ہی محفوظ ہیں ۔ میوزک کی مماثلت کے باوجود بھی اس گانے کے جملہ حقوق ایک ہی کمپنی کے پاس ہیں ۔

Bollywood

Deepika padukone

Ranveer Singh

Allu Arjun

Current Laga Re

Cirkus

Tabool ads will show in this div