والد نے کہا اگر میوزک انڈسٹری کا حصہ بنو گی تو اپنے نام سے بیگ ہٹا دو، آئمہ بیگ
آئمہ بیگ نے کہا کہ ان کے والد خود بھی اچھا گاتے تھے ، جب میں نے انہیں میوزک سے وابستہ ہونے کا بتایا تو والد کا کہنا تھا کہ تم اپنے نام سے بیگ ہٹا دو۔
سما کے پروگرام سپر اوور میں شو کے میزبان احمد علی بٹ کے سوال پر آئمہ بیگ نے جواب دیا کہ نہ ان کے والد نے نقد پیسے دیئے نہ آن لائن ٹرانسفر کیے ۔
آئمہ بیگ نے کہا کہ ان کے والد نے کہا کہ اگر تم میوزک فیلڈ کا حصہ بنو گی تو اپنے نام سے بیگ ہٹا دو ۔ جس پرمیں نے وجہ پوچھی اور پھر کہا ٹھیک ہے ہٹا دیتی ہوں ۔
میوزک فیلڈ کو جوائن کرنے کے لئے میری والدہ نے میری طرف داری کی۔ والدہ نے والد کو سمجھایا کہ آپ ایک بار اس کا گانا سنیں ،،، یہ اچھا گانا گاتی ہے۔ آئمہ کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کے والد کو خود بھی گانا گانے کا بے حد شوق رکھتے تھے ۔ جب انہوں نے میرا گانا سنا تو کہا ہاں بچی میں کچھ تو بات ہے اجازت دے دیتے ہیں۔