عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے بیان کی تردید کردی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے بیان کی تردید کردی۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا پرویزالہیٰ کے ساتھ سابق آرمی چیف سے متعلق کچھ طے نہیں ہوا تھا۔ خطاب کے بعد وزیر اعلیٰ نے کوئی بات نہیں کی۔ اس وقت نہیں کہا کہ باجوہ کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالہیٰ ہمارے اتحادی ہیں، ہمارے ساتھ ہیں۔ مونس الہٰی سے ملاقات ہوئی، ق لیگ کے ساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ہم ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھئے: عمران خان نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر تنقید کی وجوہات بتادیں

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالہٰی اپنی جماعت کے سربراہ ہیں، جس سے چاہیں مل سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پرویزالہٰی اسمبلی کے تحلیل کئے جانے کی دستخط شدہ سمری میرے حوالے کرچکے ہیں۔ فیصلے کا اختیار میرے پاس ہے، جب چاہوں گا سمری گورنر کو بھیج دی جائے گی۔

IMRAN KHAN

PERVEZ ELAHI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div