سالک حسین کی آصف زرداری سے ملاقات، چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا

سالک حسین، آصف زرداری کا جواب لے کر واپس چلے گئے
Dec 19, 2022

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سالک حسین اور آصف علی زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس لاہور میں 45 منٹ تک ملاقات جاری رہی، جس کے بعد سالک حسین آصف زرداری کا جواب لے کر واپس چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سالک حسین سے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی معاملہ فہمی، سیاسی بصیرت اور کردار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں جمعہ 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتیں مشاورت میں لگی ہوئی ہیں۔

IMRAN KHAN

ASIF ZARDARI

CHODHARY SALIK HUSSAIN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div