میسی کا فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ پر ’یوٹرن‘

بطور عالمی چیمپیئن ارجنٹائن کی جرسی پہن کر مزید میچز کھیلنا چاہتا ہوں، میسی

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے یو ٹرن لے لیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے آغاز سے قبل لیونل میسی کئی مرتبہ میگا ایونٹ کے بعد ریتائر ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں تاہم انہوں نے اب اپنا فیصلہ بدل لیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ جیتے کے بعد ارجنٹائن کے ایک نیوز چینل سے گفتگو کے دوران میسی نے کہا کہ انہیں فٹ بال سے محبت ہے اور ارجنٹائن کی قومی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے وہ بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔

میسی نے کہا کہ وہ بطور عالمی چیمپیئن ارجنٹائن کی جرسی پہن کر مزید میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔

ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں میسی نے فرانس کے خلاف 2 گول کئے، ان کی تیز رفتاری اور مہارت کو دیکھتے ہوئے ارجنٹائن ٹیم کے کوچ لیونل اسکیلونی نے بھی کہا کہ ہمیں میسی کو 2026 کے ورلڈکپ تک بچا کر رکھنا ہے، اگر وہ مزید کھیلنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔

Lionel Messi

fifa world cup 2022

FIFA World Cup Qatar 2022

#FIFAWorldCup

FIFA WORLD CUP SEMI FINAL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div