ٹوئٹر پر ایلون مسک کا اپنا ہی سروے انہیں مہنگا پڑ گیا
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر کرایا گیا اپنا ہی سروے مہنگا پڑرہا ہے۔
جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدا ہے، اس مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر روز ہی نئی پالیسیوں کا اطلاق ہورہا ہے۔
گزشتہ روز ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو خبردار کیا گیا کہ اگر صارفین نے کسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا لنک شیئر کیا تو ان کا اکاؤنٹ ختم کردیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر صارفین کو انسٹاگرام یا دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا یوزر نیم بھی شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹوئٹر صارفین پر نئی پابندیوں کے بعد ایلون مسک نے ایک سروے بھی شروع کیا ہے ، انہوں نے صارفین سے سوال پوچھا ہے کہ ’کیا مجھے بطور ٹوئٹر سربراہ برطرف ہو جانا چاہیے؟‘ سروے میں صارفین کو ہاں یا نہیں میں سے کسی ایک کے انتخاب کا آپشن دیا گیا ہے۔
اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین رائے دے چکے ہیںجن میں 56.9 فیئصد کی رائے ہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دیں۔