انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست ایک دن کے لیے ٹل گئی

پاکستان کلین سوئپ سے بچنے کی کوششوں میں مصروف

انگلینڈ کے ساتھ کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی پاکستان کی شکست یقینی ہوگئی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح انگلینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔

تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 2 وکتوں کے نقصان پر 112 رنز بنالئے ہیں جب کہ پاکستان کے خلاف تاریخی فتح اس سے صرف 55 رنز دور ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر ناکام

کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 21 رنز کسی نقصان کے بغیر کیا۔

عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے سب سے پہلے انگلینڈ کی برتری کو ختم کیا۔

53 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری، شان مسعود 24 رنز پر جیک لیچ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ لیچ نے اسی اوور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی کو بھی بولڈ کردیا۔

اظہر علی اپنا آخری میچ یادگار نہ بناسکے وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

54 رنز پر لیچ ہی نے پاکستان کی تیسری وکٹ لی، عبداللہ شفیق 26 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

سعود شکیل اور بابر اعظم نے پاکستان کی مشکلات میں گھری بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی۔

اسی دوران بابر اعظم نے اپنی ایک اور نصف سینچری مکمل کی۔

نصف سینچری مکمل ہوتے ہی بابر اعظم اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 164 رنز تھا۔

بابر کے بعد سعود شکیل کا ساتھ دینے آؤٹ فارم بیٹر محمد رضوان میدان میں آئے۔

اسی دوران سعود شکیل نے بھی اپنی نصف سینچری مکمل کی۔

176 رنز پر رضوان ایک بار پھر نامراد ہوکر لوٹ گئے ، انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔

صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ریحان احمد نے سعود شکیل کو بھی آؤٹ کردیا۔

178 رنز پر پاکستان کی ساتویں وکٹ گرگئی، فہیم اشرف صرف ایک رن ہی بناسکے۔

208 رنز پر پاکستان کو نواں نقصان نعمان علی کی صورت میں ہوا، انہوں نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی نویں وکٹ 211 رنز پر گری ، محمد وسیم صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

216 رنز پر پاکستان کی 10ویں اور آخری وکٹ گرگئی۔

کھیل کا دوسرا دن

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 354 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان نے اپنی دورسی اننگز 50 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی تھی۔

دن کے اختتام پر پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر21 رنز بنائے تھے۔

پہلے دن کا کھیل

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور پوری ٹیم 304 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور آغا سلمان نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

انگلینڈ نے پہلے دن صرف 3 اوورز ہی کھیلے تھے اور 7 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوگیا تھا۔

سیریز پاکستان ہار چکا

پاکستان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پہلے ہی ہار چکا ہے، انگلینڈ کو 2 صفر کی برتری حاصل ہے تاہم اب پاکستان سیریز کا آخری میچ جیت کر سیریز میں شکست کے داغ کو کم کرنا چاہتا ہے۔

کرکٹ

Pakistan vs England

PakvsEng

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div