ڈانس گروپ Quick Style نے یوٹیوب گولڈن پلے بٹن حاصل کرلیا
مشہور نارویجن ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کے یوٹیوب پر 10 لاکھ فالوورز ہوگئے۔ اس شاندار کامیابی پر یوٹیوب کی جانب سے انہیں گولڈن پلے بٹن سے نوازا گیا ہے۔
گروپ نے گولڈن پلے بٹن کے ساتھ تصاویر بنا کر مداحوں کے ساتھ شئیر کیں۔
کیپشن میں اپنی کامیابی کا سہرا مداحوں کو دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کا اوراس ٹیم کا ہے جو 2006 سے ہمارے سفر کا حصہ رہی۔ شکریہ
کوئیک اسٹائل نے حال ہی میں کوک اسٹوڈیو کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورہ پر انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان سمیت کئی دیگر شخصیات سے ملاقات کے علاوہ تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔
کوئیک اسٹائل نے کوک اسٹوڈیو کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے کنا یاری کے فنکاروں سے ملاقات کی۔
یہ گروپ ابرارالحق کے ہٹ گانے نچ پنجابن پر بھی رقص کرچکا ہے۔
کوئیک اسٹائل ، ایک نارویجن ہپ ہاپ ڈانس گروپ ہے جسے پاکستانی نارویجن جڑواں بھائیوں سلیمان ملک اور بلال ملک کے علاوہ ان کے بچپن کے تھائی نارویجن دوست ناصر سریخان نے تشکیل دیا ہے۔
کوئیک اسٹائل کو 2009 میں Norway’s Got Talent جیتنے پر شہرت حاصل ہوئی۔
گروپ نے مشہور کورین میوزک بینڈ BTS کے لیے بھی رقص ترتیب دیا ہے۔