ملک نہیں عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کرچکے ہیں، وزیراطلاعات

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو چھوڑیں۔ اپنے گھر اور گھر والی کی چوریوں اور کرپشن کا بتائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دینا شروع کریں ۔ چاروں طبق روشن ہوجائیں گے۔ 20 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب دیں۔ آپ کی عقل ٹھکانے آجائے گی۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کسی صورت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔ بولیں پاکستان نہیں بلکہ عمران خان ہر طرح سے ڈیفالٹ کرچکے ہیں۔

IMRAN KHAN

Maryum Aurangzeb

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div