بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف بی جے پی کا ملک گیر احتجاج، پتلے نذر آتش

دہلی، مہاراشٹر اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں مظاہرے

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے آئینہ دکھانے پر بھارت برا مان گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بی جے پی کی جانب سے بلاول بھٹو کے خلاف بھارت میں ملک گیر احتجاج کیا گیا۔

بی جے پی کے کارکنوں نے دہلی، مہاراشٹر اور اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین کی جانب سے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دو روز قبل نیویارک میں نیوز کانفرنس کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کاکسی مذہب یا خطے سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردی کواسلام سےجوڑناہرگزدرست نہیں، تمام مسلمان دہشتگرد ہیں نہ ہی تمام دہشت گرد مسلمان ہیں، 2011 کے دہشتگردی کاسب سے زیادہ نشانہ بننے والے مسلمان تھے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن تو مرگیا لیکن گجرات کا قصاب آج بھی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایک ایسا ملک جس نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی میزبانی کی اسے یہ حق نہیں کہ وہ اقوام متحدہ میں ’نصیحت آموز تقریر‘ کرے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں 2002ء میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کی سرپرستی میں سیکڑوں مسلمانوں کو زندہ جلادیا گیا تھا۔

سانحہ گجرات پورے بھارت کے ماتھے پروہ سیاہ داغ ہے جسے مٹایا نہیں جاسکتا، انسانی حقوق کی مقامی اور عالمی تنظیموں نے سانحہ گجرات کومسلمانوں کی اعلانیہ نسل کشی قرار دیا۔

مسلمانوں پر قہر ڈھانے کے باوجود انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نریندر مودی کو بھارت کا وزیراعظم بنوانے میں کامیاب ہوئی اور پھرمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم کا نیا سلسلہ شروع ہوا، کشمیرکا خصوصی اسٹیٹس ختم کرکے مسلمان آبادی کا تناسب گھٹانے کی سازشیں اب تک جاری ہیں۔

انڈیا

Protest

bjp

BILAWAL BHUTTO

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div